ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود یوسف بلاک گلی نمبر 2میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے سلیم کریانہ سٹور کو نشانہ بنایا اور اسلحہ کے زور پر دکاندار محمد سلیم کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گیا۔
اسی طرح محمد ساجد کی دکان سے نامعلوم چور 8 ان سلے سوٹ چوری کر کے لے گئے ۔ مدثر رمضان کا ٹی ایچ کیو سے موبائل فون چوری کر لیا گیا۔ تھانہ گگو کی حدود میں خالد محمود کی جیب سے 178000 روپے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا گیا۔ منظور احمد کے مطابق نامعلوم چور تین لاکھ روپے مالیت کا بیج لوسن بھی چرا کر لے گئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔