پٹواریوں کی ہڑتال سے کام بند
کہروڑپکا( نمائندہ دنیا)پنجاب بھر کی طرح تحصیل کہروڑ پکا میں بھی پٹواریوں کی ہڑتال جاری ہے تمام پٹواری صدر گوہر عباس اور نائب صدر علی رضا عاربی کی قیادت میں تحصیل احاطہ میں دھرنا دیے ہوئے ہیں۔۔۔
رجسٹری اور فرد ملکیت کے سائلین کو شدید مشکلات اور تاخیر کا سامنا ہے پٹواریوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ شہریوں نے ہڑتال کے باعث کام بند ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک مسئلے کے حل کے لیے کوئی حتمی اقدام نہیں کیا گیا دور دراز سے آنے والے سائلین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں اور وکلاء نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے بغیر نظام متاثر ہو رہا ہے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔