3روزہ ہیلتھ ویک کا افتتاح، مفت طبی سہولیات فراہم

 3روزہ ہیلتھ ویک کا افتتاح، مفت طبی سہولیات فراہم

مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدسیہ ناز

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سفر تندرست و توانا پنجاب مہم کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں 3روزہ خصوصی ہیلتھ ویک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اطہر فاروق، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سمیت محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ہسپتال میں خصوصی ہیلتھ کیمپس قائم کیے گئے جہاں مریضوں کے لیے بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ، متعدی امراض کی تشخیص، ماں اور بچے کی صحت سے متعلق سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ ہیلتھ ویک کے دوران بروقت تشخیص، علاج اور عوامی آگاہی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم قدسیہ ناز نے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں