گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت‘ بیماریاں بڑھنے کا خدشہ

گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت‘ بیماریاں بڑھنے کا خدشہ

ہیپاٹائٹس‘ ٹائیفائیڈ‘ جلدی اور پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا : کارروائی کا مطالبہ

 خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت دھڑلے سے جاری ہے ، جن میں پالک سمیت دیگر سبزیاں شامل ہیں جو بعد ازاں کھلے عام منڈیوں میں فروخت کی جا رہی ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت اور چشم پوشی کے باعث یہ غیر قانونی عمل بڑھتا جا رہا ہے جس سے ہیپاٹائٹس، ٹائیفائیڈ، جلدی اور پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ گندے پانی سے اگائی گئی سبزیاں انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی طاہر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جب مقامی سطح پر ہی گندہ پانی استعمال کیا جا رہا ہو تو کارروائی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ شہریوں نے کمشنر ملتان، ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب اور وزیر صحت سے فوری نوٹس لے کر سخت کارروائی اور متاثرہ فصلیں تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں