نتھے شاہ فلٹر پلانٹ دو ماہ سے بند، شہری صاف پانی سے محروم

 نتھے شاہ فلٹر پلانٹ دو ماہ سے بند، شہری صاف پانی سے محروم

گرمی میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی‘اہل علاقہ کا فوری بحالی کا مطالبہ

میلسی(نامہ نگار )بابا نتھے شاہ کے علاقے میں قائم فلٹر پلانٹ گزشتہ دو ماہ سے بند پڑا ہے جس کے باعث اہل علاقہ کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سماجی ورکر چودھری محمد الطاف نے کہا ہے کہ فلٹر پلانٹ کی بندش کے باعث شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ غریب طبقہ سخت پریشانی میں مبتلا ہے۔اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹر پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ عوام کو صاف اور معیاری پانی میسر آ سکے ۔ شہریوں کے مطابق شدید گرمی کے باعث پانی کی قلت مزید بڑھ گئی ہے اور یہ مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں