اڈا سورو موڑ پر آئل ٹینکر لیک ، پٹرولنگ پولیس نے گھیرے میں لے لیا

اڈا سورو موڑ پر آئل ٹینکر لیک ، پٹرولنگ  پولیس نے گھیرے میں لے لیا

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)اڈا سورو موڑ کے قریب ایک آئل ٹینکر سے پٹرول لیک ہونے کے باعث ممکنہ بڑے حادثے کا خطرہ پیدا ہو گیا، تاہم پٹرولنگ پولیس کی فوری کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

اے ایس آئی منظور احمد اور ان کی ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ اطلاع ملی کہ آئل ٹینکر نمبر DAP-383، جس میں تقریباً 15 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا، کے نچلے حصے سے رساؤ شروع ہو گیا ہے جس سے آگ لگنے کا خدشہ تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور آئل ٹینکر کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں