وہاڑی میں ہاکی میچ، الہلال کلب نے فتح حاصل کرلی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) الہلال ہاکی کلب وہاڑی کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں شاندار ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں اور قومی سلامتی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا دانیوال ہاکی کلب اور الہلال ہاکی کلب کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں الہلال ہاکی کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چار صفر سے کامیابی حاصل کی ٹیم کی قیادت انٹرنیشنل کھلاڑی سہیل منظور نے کی جنہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید سمیت سیاسی سماجی اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی یہ ایونٹ قومی یکجہتی اور کھیلوں کے فروغ کا خوبصورت ذریعہ ثابت ہوا۔