انٹرمیڈیٹ امتحانات:بورڈ افسر عملے کی حاضری لازمی قرار

انٹرمیڈیٹ امتحانات:بورڈ افسر عملے کی حاضری لازمی قرار

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام بورڈ افسر اور۔۔۔

 ملازمین کی حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت جاری ہدایات کے مطابق امتحانی ڈیوٹی کے دوران تمام متعلقہ افسر اور ملازمین کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک دفتر میں موجود رہنا ہوگا۔احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران غیر حاضری، تاخیر یا ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔، جبکہ غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ اور الاونسز میں کٹوتی بھی کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں