پاک چین دوستی خطے میں ترقی اور استحکام کی روشن مثال،پی پی رہنما

پاک چین دوستی خطے میں ترقی اور  استحکام کی روشن مثال،پی پی رہنما

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے۔۔۔

 کہا ہے کہ پاک چین تعلقات خطے میں ترقی، استحکام اور باہمی تعاون کی علامت ہیں، پاک چین دوستی کی بنیاد پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی جبکہ یہ دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مملکت ملک رضا ربانی کھر، پیپلز پارٹی ڈویژنل صدر میر آصف صفدر خان دستی، غلام یاسین خان گوگانی، ایم یونس اطہر، ملک محمد نواز اور وحیدہ رانی ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بیانات اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان چین کو اپنا قابل اعتماد اور دیرینہ شراکت دار سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ پاکستان نے بھی ون چائنہ پالیسی سمیت چین کے بنیادی مفادات کی حمایت جاری رکھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں