بورے والا میں تجاوزات آپریشن، تاجر برادری کا احتجاج

بورے والا میں تجاوزات  آپریشن، تاجر برادری کا احتجاج

بوریوالا(سٹی رپورٹر) عیدالاضحیٰ سے قبل پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کیے جانے پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے ۔۔۔۔

 جنرل سیکرٹری انجمن تاجران رجسٹرڈ بورے والا مولانا عمران صدیقی نے کہا ہے کہ چاند نظر آتے ہی شروع ہونے والے آپریشنز سے مقامی دکاندار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا سال معاشی بدحالی کے باعث پہلے ہی تاجر مشکلات کا شکار رہے ہیں۔جبکہ دکانوں کے کرائے اور دیگر اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں کاروبار سے کچھ ریلیف کی امید ہوتی ہے لیکن موجودہ کارروائیوں نے دکانداروں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ مولانا عمران صدیقی نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے مسائل کو سمجھا جائے اور عید کے موقع پر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں