پنجاب بھر کے کالجوں میں موسم گرما تعطیلات کا اعلان
سرکاری و نجی کالج 22 اگست تک بند، کلاسز 24 اگست سے شروع ہوں گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی شعبے کے کالجوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالج 22 اگست 2026ء تک بند رہیں گے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں پیر 24 اگست 2026ء سے دوبارہ شروع ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس چار سالہ پروگرامز اور امتحانات متعلقہ یونیورسٹیوں اور بورڈز کے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔حکومت کی جانب سے شدید گرمی کے پیش نظر تعطیلات کا فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔