حج بیت اللہ ملوکیت کیخلاف عالمگیر پیغام، ذیشان کلیم

حج بیت اللہ ملوکیت کیخلاف عالمگیر پیغام، ذیشان کلیم

نبی کریم ؐ نے عرب وعجم، رنگ ونسل کی تفریقات ختم کردیں ، خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے ناظم اطلاعات و میڈیا ترجمان علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے جامع مسجد الہالہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ ملوکیت، نسل پرستی اور ہر قسم کے تعصبات کے خلاف ایک عالمگیر عملی پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ میدان عرفات میں دنیا بھر کے مسلمان ایک ہی لباس اور انداز میں اتحاد و مساوات کا درس دیتے ہیں، مگر افسوس کہ امت مسلمہ نے اس پیغام کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔علامہ ذیشان کلیم معصومی نے خطبہ حجۃ الوداع کو انسانیت کا پہلا آفاقی چارٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے عرب و عجم اور رنگ و نسل کی تمام تفریق کو ختم کر کے مساوات کا عملی درس دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ آج اتحاد کے فقدان اور داخلی انتشار کے باعث کمزور دکھائی دے رہی ہے ، جس کا حل خطبہ حجۃ الوداع کی تعلیمات پر عمل ہے ۔قربانی کے فلسفے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی صرف جانور کی قربانی نہیں بلکہ اپنی انا، تکبر اور نفرتوں کو ختم کرنے کا درس دیتی ہے ۔انہوں نے علامہ اقبال کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کا حقیقی مقصد انسان کے اندر ابراہیمی جذبہ پیدا کرنا ہے ۔اختتام پر انہوں نے ملک و ملت کی ترقی، سلامتی اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں