تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، چار افراد زخمی
میلسی (نامہ نگار ) عید کے روز تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کیکر کے درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔