تیز رفتار کار مزدور کو کچل گئی، خاتون ڈرائیور فرار

 تیز رفتار کار مزدور کو کچل  گئی، خاتون ڈرائیور فرار

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر) تلمبہ روڈ پر تیز رفتار کار نے ایک مزدور کو کچل دیا جبکہ عینی شاہدین کے۔۔۔

 مطابق کار ایک خاتون چلا رہی تھی جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میاں چنوں کے علاقہ تلمبہ روڈ پر تیز رفتاری ایک بار پھر حادثے کا سبب بن گئی جہاں ایک تیز رفتار کار نے سڑک کنارے موجود مزدور کو ٹکر مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد خاتون موقع سے فرار ہوگئی جبکہ زخمی مزدور سڑک پر تڑپتا رہا۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق احمد کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کرکے خاتون ڈرائیور کی تلاش بھی شروع کردی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں