ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ، سابق ایس ایچ او زخمی
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، ملزمان کی تلاش جاری ہے
میاں چنوں (سٹی رپورٹر) میاں چنوں ٹول پلازے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سابقہ ایس ایچ او سٹی عارف والا انسپکٹر ذیشان اکرم زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر میاں چنوں اور سی سی ڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر ذیشان اکرم اس وقت پولیس لائن پاکپتن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور انہیں عید سے تین روز قبل کلوز لائن کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔