آلائشوں کے بیگز کی عدم فراہمی، شہریوں کو مسائل کا سامنا

آلائشوں کے بیگز کی عدم فراہمی، شہریوں کو مسائل کا سامنا

نواحی علاقوں میں صفائی صورتحال متاثر، عید پر گندگی اور تعفن کی شکایات

وہاڑی (خبرنگار ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے آلائشیں بروقت اٹھانے کے دعوؤں کے باوجود شہر کے نواحی علاقوں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ رہی جبکہ شہریوں کو آلائشیں ڈالنے کے لیے مخصوص بیگز کی عدم فراہمی نمایاں مسئلہ رہی۔ تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب کی جانب سے جی بلاک، شرقی کالونی، پیپلز کالونی، فیصل ٹاؤن، وائے بلاک اور کچی منڈی سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن آلائشیں ڈالنے کے لیے مخصوص بیگز بروقت فراہم نہیں کیے جا سکے جس کے باعث قربانی کی آلائشیں کھلے عام پڑی رہیں۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے خصوصی پلان کے تحت بیگز کی فراہمی اور آلائشوں کی فوری کلیکشن کے دعوے کیے گئے تھے تاہم متعدد علاقوں میں عدم دستیابی کے باعث مشکلات پیش آئیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بروقت بیگز نہ ملنے سے نہ صرف صفائی متاثر ہوئی بلکہ گلی محلوں میں تعفن اور گندگی کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے انتظامی خلا سے بچنے کے لیے بیگز کی بروقت فراہمی اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں