واٹر سپلائی اوقات میں اضافہ،پریشر بڑھانے کا مطالبہ
شدید گرمی میں کم پانی فراہمی، شہریوں کو روزمرہ امور میں مشکلات کا سامنا
میلسی (نامہ نگار ) شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں واٹر سپلائی کے اوقاتِ کار میں اضافہ کیا جائے اور پانی کا پریشر بھی بڑھایا جائے کیونکہ مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں چند منٹ کی پانی سپلائی ناکافی ثابت ہو رہی ہے جس سے گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں۔ بعض محلوں میں پانی انتہائی کم پریشر کے ساتھ آتا ہے جبکہ کئی علاقوں تک پانی پہنچ ہی نہیں پاتا جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے اور روزمرہ استعمال کے لیے مشکلات درپیش ہیں۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور واٹر سپلائی کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ۔