میپکو کے ریکوری اہداف ہر صورت مکمل کرنیکی ہدایت
دس ہزار سے زائد واجبات پر کارروائی تیز کی جائے ، سید جواد منصور احمد
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو سید جواد منصور احمد نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ماہانہ ریکوری اور بقایاجات کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے فیلڈ آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھے جائیں اور بیجز بروقت مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کسٹمر سروسز سنٹرز، کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹمر فیسلٹیشن سنٹرز میں عملہ الرٹ رہے جبکہ افسران خود نگرانی کریں۔ تمام فیلڈ سٹاف سیفٹی ایس او پیز کے مطابق فرائض انجام دے تاکہ محفوظ ماحول میں آپریشن جاری رکھا جا سکے ۔انہوں نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بہاولپور سرکل کا دورہ کیا اور افسران کے ساتھ منعقدہ آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجز 22، 27، 28، 29 اور 31 کے تمام ڈیفالٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے جبکہ جنرل بیجز کے نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی تیز کی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 10 ہزار روپے سے زائد واجبات رکھنے والے تمام ڈیفالٹرز پر خصوصی فوکس کیا جائے تاکہ مالی اہداف ہر صورت حاصل کئے جا سکیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریکوری ٹیمیں شدید گرمی کے باوجود بقایاجات کی وصولی اور ماہانہ بلوں کی ریکوری کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔