ریس لگاتے موٹر سائیکلوں میں تصادم،د ونوجوان جاں بحق
ایک لاش نشتر ہسپتال منتقل ، دوسری کو اہلخانہ لے گئے ، تحقیقات جاری
ملتان(کرائم رپورٹر)گیلانی فلائی اوور پر ریس لگاتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں میں درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں موٹر سائیکل سوار مبینہ طور پر ریسنگ کر رہے تھے کہ سامنے سے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں افراد کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑگئے ۔ ایک جاں بحق نوجوان کو اہل خانہ خود لے گئے جبکہ دوسری لاش کو پولیس کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی 23 سالہ شناخت احسن رضا ولد محمد امجد کے نام سے ہوئی جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔