شہری پر گولی چلانے والا سکیورٹی گارڈ زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر)گلگشت پولیس نے شہری پر گولی چلانے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔۔۔۔
پولیس کو صبیح کاشف نے اطلاع دی کہ نانڈلہ چوک پی ایس او پٹرول پمپ سے گاڑی میں پٹرول بھروانے آیا تو سکیورٹی پر موجود گارڈ نے اپنی رائفل پر مجھ پر فائر کیا جو گاڑی کو لگا ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور سکیورٹی گارڈ اصغر کو گرفتار کرلیا۔