ملتان میں سیف سٹی کیمروں کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

ملتان میں سیف سٹی کیمروں کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

ملتان (کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر میں ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔۔۔

جس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے اور کرائم پاکٹ ایریاز میں سیف سٹی کیمروں کی تعداد بڑھانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں محمد نبیل، ایس پی کینٹ ،خدیجہ عمر، ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر، ایس ڈی پی اوز اور ضلع ملتان کے مختلف ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر نصراللہ وڑائچ نے افسروں کو سیف سٹی نظام سے متعلق بریفنگ دی۔ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کی روک تھام اور ملزموں کی بروقت گرفتاری میں نمایاں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو تفتیشی عمل میں مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا سکیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں