مظفر آباد میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں 20 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔۔۔
۔پولیس کے مطابق بہاولپور سکھا نہر میں ایک نوجوان کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی افراد کی مدد سے لاش کو نہر سے باہر نکالا۔ بعد ازاں متوفی کی شناخت حاجی محمد طالب کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان رکشہ چلاتا تھا اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ پہلے ہی تھانہ ممتاز آباد میں درج کرائی گئی تھی۔ ابتدائی شواہد کے مطابق جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔