ریجنل ٹیکس آفس ملتان کی واجبات وصولی میں تاریخی کارکردگی
ٹیکس سال 2026 میں 116 ارب وصول، گزشتہ سال سے 11 فیصد زائد
ملتان (لیڈی رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے ٹیکس سال 2026 کے دوران شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 116.747 ارب روپے ریونیو وصول کیا، جبکہ ٹیکس سال 2025 میں وصولی 105.348 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح مجموعی طور پر11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق MPG ادائیگی کے اثرات نکالنے کے بعد وصولی 100.661 ارب روپے سے بڑھ کر 116.747 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو 16 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔ اسی طرح انکم ٹیکس وصولی میں بھی 4 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔سیلز ٹیکس شعبہ نمایاں رہا جہاں وصولی 14.972 ارب روپے سے بڑھ کر 27.689 ارب روپے ہو گئی، جو85 فیصد غیر معمولی اضافہ ہے ۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی 346 ملین روپے سے بڑھ کر 492 ملین روپے تک پہنچ گئی، جس سے 42 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔انفورسمنٹ اقدامات کے ذریعے وصولیاں 7.564 ارب روپے سے بڑھ کر 10.022 ارب روپے ہوئیں، جو 32 فیصد اضافہ ہے ۔ جون 2025 میں 13.7 ارب روپے کی وصولی آر ٹی او ملتان کی تاریخ کی سب سے بڑی ماہانہ وصولی قرار دی گئی۔ چیف کمشنر نے افسروں و اہلکاروں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابی قرار دیا۔