حکومت پٹرولیم قیمتوں میں فوری کمی کرے ،جام اکبر
عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوچکیں، پٹرول 200روپے لٹر کیا جائے ،بیان
ملتان(لیڈی رپورٹر )انجمن تاجران چوک بی سی جی کے سینئر نائب صدر جام اکبر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے کیونکہ عالمی منڈیوں میں اس وقت پٹرول نہایت کم قیمتوں پر آ چکا ہے مگر وفاقی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا کم سے کم پٹرول کی قیمت 200 روپے لٹر تک ہونی چاہیے جس سے معیشت میں بہتری آئے گی اور کاروبارمیں تیزی آئے گی جس سے حکومت کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا کیونکہ پٹرول پمپ حکام جب پٹرول کا ریٹ بڑھتا ہے تو فورا بڑھا دیتے ہیں اور جب کم ہوتا ہے تو پھر کم کرنے میں دیر کرتے ہیں۔
لہذا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سوچے نہ کہ پٹرول پمپ مالکان کی فکر کرے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی منڈی کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے ۔