واسا ملتان نے 28 کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کر لی
جون 2026 میں 34 سالہ تاریخ کی بڑی مالی کامیابی حاصل کی
ملتان (لیڈی رپورٹر) واسا ملتان نے ماہ جون 2026 کے دوران 28 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری حاصل کرکے ادارے کی 34 سالہ تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شوکت نے کہا کہ ڈائریکٹر ریکوری محمد سعید ڈوگر کی سربراہی میں مؤثر حکمت عملی، سخت مانیٹرنگ اور فیلڈ آپریشنز کے باعث غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اس کامیابی پر ریکوری ٹیم اور فیلڈ عملے کو مبارکباد دی۔ایم ڈی واسا کے مطابق ریکارڈ ریکوری سے ادارے کی مالی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے شہریوں کو فراہمی آب، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات مزید بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ مالی خود انحصاری کیلئے ریکوری مہم مزید تیز کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری، کمرشل اور نجی نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ڈسکنکشن اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔