پیف کا اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ پروگرام شروع
گرمیوں کی تعطیلات میں لاکھوں اساتذہ کو جدید تدریسی تربیت دی جائے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران لاکھوں اساتذہ کو آن لائن تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ٹیچرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تربیتی پروگرام کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا اور یہ مکمل طور پر آن لائن موڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ پالیسی کے تحت پیف کے تمام پارٹنر سکولوں سے دو، دو اساتذہ کو ٹریننگ کے لئے رجسٹر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ٹریننگ مکمل کرنے والے اساتذہ کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تیار کیا جائے گا، جو اپنے متعلقہ سکولوں میں دیگر اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کریں گے ۔پیف حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں بہتری لانا، جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنا ہے ۔