ریلوے پولیس کانسٹیبل امتیاز علی ریٹائرڈ، الوداعی تقریب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریلوے پولیس کے کانسٹیبل امتیاز علی ساٹھ سال کی عمر مکمل ہونے پر محکمہ سے طویل اور۔۔۔
مخلصانہ خدمات کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے ۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تھانہ ریلوے میں ایس ایچ او شفاقت علی شاہ کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں افسران اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے امتیاز علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ گل پاشی بھی کی گئی۔ ساتھی اہلکاروں نے کہا کہ امتیاز علی نے دوران سروس ایمانداری، فرض شناسی اور دیانت داری سے ڈیوٹی انجام دی، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر انہیں مکمل عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ انہیں ان کے گھر روانہ کیا گیا جہاں اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا۔