ملک اقبال سپل کی والدہ کی برسی، دعائیہ تقریب
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)سپل پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنما ملک اقبال سپل کی والدہ مرحومہ کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مدرسہ شمس العلوم میں منائی گئی جہاں قرآن خوانی۔۔
، ختمِ قرآن، اجتماعی دعا اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کرائی گئیں جبکہ ملک اقبال اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل، صحت و سلامتی اور استقامت کی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور فلاحی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں میر آصف خان دستی، ڈاکٹر بلال قریشی، ڈاکٹر رائے علی، وارث عبدالعزیز بھٹی، غلام یاسین خان گھوگھانی، ایم یونس اطہر، سید غضنفر عباس بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ملک محمد نواز خلیل، زرگر ساجد نظیر بھٹہ، مہربلال شاہد کورائی اور رائے اعجاز حسن پرہاڑ شامل تھے ۔