منشیات و اسلحہ برآمد، چار ملزم گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں، شراب فروشوں، اسلحہ برداروں اور اشتہاری ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، جس کے دوران چرس، دیسی شراب اور۔۔
ناجائز اسلحہ برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر سرورشہید پولیس نے چک نمبر 565 ٹی ڈی اے کے رہائشی قاسم علی کے قبضہ سے 645 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے موضع چن والا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو 20 لیٹر دیسی شراب، 100 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے والے آلات سمیت گرفتار کر لیا۔ اسی تھانہ کی ایک اور کارروائی میں عبیداللہ کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد ہوئیں۔ادھر تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے پرہاڑ شرقی میں مشتاق احمد اور نعیم احمد کے قبضہ سے 15، 15 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔مزید برآں تھانہ صدر سرور شہید پولیس نے مقدمہ نمبر 346/26 میں مطلوب ملزم کو پناہ دینے اور پولیس کی آمد کی اطلاع فراہم کرنے کے الزام میں نذیر خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔