محرم میں شاندار سکیورٹی، پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی

محرم میں شاندار سکیورٹی، پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی

ڈی پی او غضنفر علی شاہ کی جانب سے پولیس لائن تقریب میں تعریفی اسناد تقسیم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)محرم الحرام میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے پولیس افسروں کی زبردست پذیرائی کی گئی اور پولیس لائنز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس لائنز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود، اے ایس پی نبیل احمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز وحید اسحاق خانزادہ، سردار ابراہیم خان دریشک، ڈی ایس پی سیف سٹی طارق ستار، ڈی ایس پی ٹریفک محمد ابوبکر، ایس ڈی پی اوز محمد ظفر وٹو، ندیم احمد، محمود اکبر بزدار، جام اللہ یار سیفی، انسپکٹر لیگل تجمل حسین، ریزرو انسپکٹر ریاض حسین گھلو، اکاونٹنٹ ذوالفقار خان قیصرانی، میس انچارج ملک وسیم، انچارج ایم ٹی نجم الحسن، انچارج متفرق عفت اللہ، لائن افسر محمد نواز، انچارج سیکیورٹی شاکر حسنین بخاری، ریڈر سبط الحسن، عابد حسین چانڈیہ او ایس آئی، ڈسٹرکٹ منیجر سیف سٹی رضوان خان، انچارج پکار شارف جوئیہ اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز شریک تھے ۔ڈی پی او نے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ ان کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ پولیس کے ہر جوان نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دے کر ان کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت اور انتہائی حساس حالات کے باوجود اہلکاروں نے فرائض سے بڑھ کر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی کے بعد منظم گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا اور فرائض کی ادائیگی مزید بہتر انداز میں جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں