اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

7سے 13جولائی موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائیگا21 جولائی کو تبادلوں کے احکامات جاری کئے جائیں گے ،نیا شیڈول جاری کردیا گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سکولز اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ اب اساتذہ 5 جولائی تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق 7 سے 13 جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا جبکہ 14 سے 18 جولائی کے دوران اعتراضات وصول کیے جائیں گے ۔حکام کے مطابق تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد 21 جولائی کو اساتذہ کے تبادلوں کے باقاعدہ احکامات جاری کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں