کچا کھوہ ، تیز رفتاری ،حادثات میں اضافہ، 1شخص جاں بحق

کچا کھوہ ، تیز رفتاری ،حادثات میں اضافہ، 1شخص جاں بحق

شہریوں کا ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد اور فوری اقدامات کا مطالبہ

کچاکھوہ (نامہ نگار) کچا کھوہ میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی جاری ہے ۔ انصاف ہوٹل کے سامنے پیش آنے والے ایک اور افسوسناک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آئے روز حادثات کے باوجود ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے صورتحال مزید تشویشناک ہوتی جا رہی ہے ۔ ان کے مطابق تیز رفتاری کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے اور پٹرولنگ نظام میں مؤثر نگرانی کے فقدان کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کچا کھوہ میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، تیز رفتاری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں