کوٹ ادو میں تشدد، دھمکیاں اور عزت میں خلل، مقدمات درج

کوٹ ادو میں تشدد، دھمکیاں اور  عزت میں خلل، مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑے ، عفت میں خلل، حبس بے جا اور دھمکیوں کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے جن میں خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔

تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع بدھ میں پیش آیا جہاں غلام مرتضیٰ اور تشکیل نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسے تھپڑ اور لاتیں ماریں اور اس کی عفت میں خلل ڈالا۔دوسرا واقعہ تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ کہاوڑ میں پیش آیا جہاں محمد حنیف اور دیگر 40 افراد نے محمد اقبال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرانے والی سکینہ مائی کو بھی بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور اس پر عفت میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں