گگو منڈی میں رخصتی سے قبل دلہن مبینہ طور پر اغواء
گھر میں اکیلی لڑکی کو نامعلوم ملزم نے اغوا ء کیا، مقدمہ درج،تفتیش جاری
گگو منڈی (نامہ نگار) رخصتی سے قبل ہی دلہن کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، متاثرہ لڑکی کا نکاح دبئی میں مقیم اس کے چچازاد سے ہوا تھا تاہم رخصتی ابھی باقی تھی۔ واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 291 ای بی کے رہائشی محمد منیر کی بیٹی رابعہ منیر گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزم اسے مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گیا۔مغویہ رابعہ منیر کا نکاح دبئی میں مقیم اس کے چچازاد سے ہو چکا تھا تاہم ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ گگو منڈی پولیس نے مغویہ کی والدہ صغراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔