چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈی جی خان کا امتحانی مراکز کا دورہ
قصبہ گجرات(نامہ نگار)چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے دوران مظفرگڑھ کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، نشست پلان اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ گرمی کی شدت کے پیش نظر امتحانی مراکز میں بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین نے کہا کہ طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میرٹ اور شفافیت پر مکمل یقین رکھتا ہے ، نقل مافیا اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور امتحانات کو ہر صورت شفاف بنایا جائے گا۔