صفائی ورکرز کا گرمی سہولیات کی کمی پر احتجاج
دھنوٹ(نامہ نگار) \"صاف ستھرا پنجاب\" مہم کے تحت دھنوٹ میں فرائض انجام دینے والے صفائی ورکرز نے شدید گرمی، بنیادی سہولیات کی کمی اور حاضری کے نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ 45 ڈگری سے زائد درجہ حرارت میں صبح سے شام تک سڑکوں، گلیوں اور بازاروں کی صفائی کرتے ہیں، تاہم انہیں پینے کے ٹھنڈے پانی اور سایہ جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ ان کے مطابق بعض اوقات ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود کسی ایک ورکر کی غیرحاضری لگا دی جاتی ہے ، جس سے تنخواہوں میں کٹوتی اور ملازمین کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ صفائی ورکرز نے اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے مطالبہ کیا کہ شدید گرمی کے پیش نظر اوقات کار میں نرمی کی جائے ، ہر ٹیم کو ٹھنڈے پانی اور سایہ کی سہولت فراہم کی جائے ۔