الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کیلئے ہاؤس جاب لازمی، نئے ضوابط جاری

الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کیلئے ہاؤس جاب لازمی، نئے ضوابط جاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل نے الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی قرار دیتے ہوئے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ہاؤس جاب مکمل کیے بغیر کسی بھی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کو پیشہ ورانہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ نئے قواعد کے تحت چار سالہ الائیڈ ہیلتھ ڈگری پروگرام مکمل کرنے والے گریجوایٹس کے لیے چھ ماہ جبکہ پانچ سالہ ڈگری پروگرام کے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے ایک سال کی ہاؤس جاب لازمی ہوگی۔ ہاؤس جاب کے دوران الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس بھی ڈاکٹرز کی طرح ہاؤس آفیسرز کہلائیں گے ۔ کونسل کے اس فیصلے کے بعد الائیڈ ہیلتھ ڈگری پروگرام کا مجموعی دورانیہ بھی بڑھ جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں