موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر مقدمہ درج
ملتان( کرائم رپورٹر)موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
گلگشت پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم شفقت کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کیا تو جعلی ثابت ہوا جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔