متعدد ایس پیز کے تقرروتبادلے نعمان ظفر صدر ملتان تعینات
ملتان(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس نے چار ایس پیز کے تقررو تبادلے کردئیے ۔نعمان ظفر کو ایس پی صدر ملتان تعینات کردیا گیا۔
محمد منیر بدر کو ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں ،فرخ جاوید کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور جبکہ جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے ۔