اغوا کے مختلف واقعات نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

اغوا کے مختلف واقعات  نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( کرائم رپورٹر ) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔

 ممتاز آباد پولیس کو ارشد نے بتایا کہ میرا بھائی عبدالشکور کام سے گھر نہیں پہنچا مجھے قوی شبہ ہے کہ بھائی کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ بستی ملوک پولیس کو مزمل عنصر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میرے بھائی 16سالہ مدثر کو اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں