ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد  علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب نے نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کو محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقادر خان کو آئندہ احکامات تک نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں