نواز شریف سکول آف ایمننس کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر) نواز شریف سکول آف ایمننس نے فیز اول کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، جس کے بعد والدین اور طلبہ کو پنجاب بھر کے منتخب سکولوں میں داخلوں کے حوالے سے واضح ٹائم لائن مل گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق کلاس اول سے کلاس نہم تک داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں شامل 65 منتخب نواز شریف سکولز آف ایمننس میں ٹیسٹ کا انعقاد پی ای سی ٹی اے اے کے ذریعے کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق کلاس اول سے کلاس چہارم تک داخلہ کے امیدواروں کا ٹیسٹ بدھ 8 جولائی 2026 کو ہوگا، جبکہ کلاس پنجم سے کلاس نہم تک داخلہ کے خواہشمند طلبہ کا انٹری ٹیسٹ جمعرات 9 جولائی 2026 کو لیا جائے گا۔ انتظامیہ نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر بروقت ٹیسٹ سنٹر پہنچیں اور داخلہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے متعلقہ سکول یا جاری کردہ اعلامیہ سے رہنمائی حاصل کریں۔