کوٹ ادو میں جھگڑے ، چادر چار دیواری پامال، 2افراد زخمی
کوٹ ادو میں جھگڑے ، چادر چار دیواری پامال، 2افراد زخمی خاتون کے گھر دھاوا، اہل خانہ پر تشدد، دوسرے واقعہ میں کلہاڑیوں سے حملہ
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور مارپیٹ کے دو الگ الگ واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے چک کھائی سوئم میں پیش آیا جہاں تسلیم مائی کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق خادم حسین سمیت 12 نامزد اور 5،6 نامعلوم افراد سابقہ رنجش کی بنا پر زبردستی گھر میں داخل ہو گئے ۔ ملزمان نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہل خانہ کو گھسیٹ کر باہر نکالا، گالم گلوچ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مدعیہ کے مطابق ملزمان نے اس کی عزت میں خلل ڈالنے کی کوشش بھی کی جبکہ دوران کشمکش سونے کی گھڑی اور نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔ دوسرا واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے ہنجرائی مستقل شرقی میں پیش آیا جہاں حق نواز پر محمد عمران اور اس کے ساتھیوں نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔