چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم
ندیم کے گھر سے 150تولے چاندی، انگوٹحیاں،شکیلہ کا سولر انورٹر چوری
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، زیورات، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز، کار، سولر سسٹم اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں نامعلوم ملزم ندیم کے گھر سے 150 تولہ چاندی، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں جعفر کی موٹر سائیکل جبکہ وسیم کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ چہلیک سے علی کی موٹر سائیکل، مظفر آباد سے شکیلہ بی بی کے گھر کا سولر سسٹم، شاہ شمس سے وسیم کا موبائل فون چوری ہوگیا، جبکہ اسی تھانے کی حدود میں عاصمہ بی بی سے نقدی چھین لی گئی۔
تھانہ ممتاز آباد میں زین اور احمد کے موبائل فون چوری کرلئے گئے ، جبکہ مخدوم رشید کے علاقے میں شعیب سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ سٹی شجاع آباد میں عمران کے گھر سے نقدی اور زیورات چوری ہوگئے ، راجہ رام میں رمضان کا انورٹر، گلگشت میں عمران کی موٹر سائیکل، بی زیڈ میں علی کا موبائل فون اور ڈی ایچ اے میں شاہد کی کار چوری کرلی گئی۔تھانہ قادرپوراں کی حدود میں مسلح ملزم باران سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، جبکہ اسی علاقے میں نامعلوم افراد علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔