چوک شاہ عباس، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

چوک شاہ عباس، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ملتان (کرائم رپورٹر )فیضِ عام سکول، چوک شاہ عباس کے قریب کھمبے کی سپورٹ والی تار سے کرنٹ لگنے سے 32 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی دو ریسکیو گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ کھمبے کی سپورٹ والی تار کے نیچے سیوریج کا پانی کھڑا تھا۔جہاں سے گزرتے ہوئے 32 سالہ محمد کاشف کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر سی پی آر کیا تاہم جانبر نہ ہو سکے ، جبکہ لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کروانے سے انکار کر دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں