آر ایچ سی ساہوکا کی ایکسرے مشین خراب ، مریض پریشان
بورے والا (سٹی رپورٹر ) رورل ہیلتھ سنٹر ساہوکا میں گزشتہ کئی ماہ سے ایکسرے مشین خراب ہونے کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ہسپتال آنے والے سینکڑوں مریض ایکسرے کی سہولت میسر نہ ہونے پر نجی لیبارٹریوں سے مہنگے داموں ایکسرے کروانے پر مجبور ہیں ۔ شہری محمد اقبال، شہریار، محمد اسلم، محمد خان، غلام مرتضیٰ اور دیگر نے صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی ساہوکا کی خراب ایکسرے مشین کی فوری مرمت کرائی جائے یا نئی جدید مشین فراہم کی جائے۔