چیمبر الیکشن، شیخ بلال کا فرینڈز آف ملتان گروپ کی جانب سے حصہ لینے کا اعلان
ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں فرینڈز آف ملتان گروپ کو ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
معروف صنعتکار شیخ بلال احمد نے گروپ کے قائدین شیخ ندیم احمد اور شیخ فضل الٰہی سے ملاقات کے دوران مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں امیدوار کے طور پر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر شیخ بلال احمد نے کہا کہ فرینڈز آف ملتان گروپ تاجروں اور صنعتکاروں کی حقیقی نمائندگی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف خود انتخابات میں حصہ لیں گے بلکہ گروپ کی کامیابی اور مضبوطی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمبر میں مثبت تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔