حسن پروانہ سینیٹری ڈیلرز الیکشن، تاجر اتفاق گروپ کامیاب

حسن پروانہ سینیٹری ڈیلرز الیکشن، تاجر اتفاق گروپ کامیاب

رانا نثار احمد صدر، شیخ عمران نعیم جنرل سیکرٹری منتخب، تاجر رہنماؤں کی مبارکباد

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران حسن پروانہ سینیٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں تاجر اتفاق گروپ نے 26 ووٹوں کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کر لی۔ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کیا۔سرکاری نتائج کے مطابق تاجر اتفاق گروپ نے 152 ووٹ حاصل کئے ، جبکہ مدمقابل گروپ کو 126 ووٹ ملے ۔ اس طرح تاجر اتفاق گروپ 26 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پایا۔ کامیاب پینل کے رانا نثار احمد صدر، شیخ عمران نعیم جنرل سیکرٹری، ارشد باجوہ سرپرستِ اعلیٰ اور رانا اکرم سرپرست منتخب ہوئے ، جبکہ شیخ عاصم اقبال، حامد علی اور افضل بھٹہ گروپ لیڈرز ہوں گے۔

دیگر منتخب عہدیداروں میں شیخ شاہد مجید، عارف چٹھہ، ملک فیاض، رفیق الرحمن قریشی، ملک جاوید، خالق گورائیہ، راحیل نعیم، راؤ احمد حیات، صدیق عجب، سہیل بدر قریشی، مزمل جٹ، ملک ناظم حسین، محمد عمر شکیل، طاہر قریشی اور شیخ فیصل مشتاق شامل ہیں۔کامیابی کی اطلاع ملتے ہی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین احتشام الحق، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاریپر مشتمل وفد نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے پہنچا، جہاں ہار پہنائے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں