کھیتوں سے ریسکیو ٹیم نے درخت پر موجود سانپ پکڑ لیا

 کھیتوں سے ریسکیو ٹیم نے  درخت پر موجود سانپ پکڑ لیا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میانوالی روڈ پر ریاض آباد پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب کھیتوں میں درخت پر سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

تفصیل کے مطابق ایک شہری نے کھیتوں میں درخت پر سانپ دیکھ کر ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اسٹیشن چوک سرور شہید سے ٹیم موقع پر روانہ ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو بحفاظت قابو میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...