کسان اتحاد کا مقدمے کی غیرجانبدار تفتیش کا مطالبہ

 کسان اتحاد کا مقدمے کی  غیرجانبدار تفتیش کا مطالبہ

میلسی (نامہ نگار) کسان اتحاد کے مرکزی سینئر نائب صدر شبو خان بلوچ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ۔۔۔

 ایس ایچ او تھانہ صدر مظہر شان اور تفتیشی اے ایس آئی راؤ مرتضیٰ نے مقدمہ میں مبینہ طور پر جانبدارانہ اور بے بنیاد تفتیش کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، جبکہ مبینہ جعلی میڈیکل رپورٹ کو پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے اور اس کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم فریق نے دوران تفتیش قرآن پر حلف دینے کی تجویز دی، جسے مدعی فریق نے قبول نہیں کیا۔ پولیس نے مبینہ طور پر اصل سیم کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بجائے گھر میں موجود سیم کا ڈیٹا نکلوایا۔ کسان اتحاد نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مقدمے کی غیرجانبدارانہ تفتیش اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...